اداکار سلیم شیخ جو کہ جاوید شیخ کے چھوٹے بھائی ہیں انہوں نے اپنا فلمی کیرئیر فلم چیف صاحب سے شروع کیا ، انہیں کافی شہرت ملی ، لیکن انکا فلمی کیرئیر بہت لمبا نہ چل سکا تاہم انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں کام کیا. سینئر اداکار کو ایک گلہ ہے جس کا اظہار انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ انور علی ، شگفتہ اعجاز جیسے سیگر سٹارز ہیں جنہوں نے اپنی زندگی اس شعبے کو دیدی ، لیکن ان کو پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں مل سکا . ان کا جتنا تجربہ ہے اس سے کم عمر کے لڑکے لڑکیوں کو پرائیڈ آف پرفارمنس مل چکا ہے لیکن ان کو نہیںملا، انہوں نے کہا کہ
مجھے تو اب سمجھ لگی ہے کہ پرائیڈ آف پرفارمنس کن بنیادوں پر ملتا ہے، مجھے یہی سمجھ لگی ہے کہ آپ کے پاس جتنی تگڑی سفارش ہو گی اتنی ہی جلدی آپ کی پرائیڈ آف پرفارمنس ملے گا. انہوں نے کہا کہ ہم نے ساری زندگی صرف کام کیا ہے اور اچھا کام کیا ہے لیکن ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ایوارڈز حاصل کرنے کےلئے سفارش کی ضرورت ہوتی ہے ہم نے تو یہی دیکھا اور جانا تھا کہ ایوارڈ کام کرنے پر ملتا ہے.لیکن اب محسوس کرتے ہیں آج کل ایسا نہیں ہے.