پریتی زنٹا نے پشتو زبان بول کر مداحوں کو حیران کر دیا

بالی وڈ معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے پشتو زبان بول کر سب کو حیران کر دیا ہے ۔

باغی ٹی وی : بھارتی معروف اداکارہ اور ڈمپل گرل کے نام سے مشہور پریتی زنٹا نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ پشتو زبان میں انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) سے متعلق اپنے مداحوں کو پیغام دے رہی ہیں ۔

پریتی زنٹا نے پشتو زبان میں اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ آئی پی ایل کے ہر سیزن میں کرکٹ سے ہٹ کر کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کا موقع تلاش کرتی ہیں انہوں نے اس بار ایک خوبصورت زبان بولنے کی کوشش کی ہے اگر اُن کی جانب سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو وہ معافی چاہتی ہیں –


انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کیا آپ لوگ اس زبان کا اندازہ لگا سکتے ہیں وہ کون سی زبان میں کیا بول رہی ہیں۔

پریتی زنٹا کی اس ٹوئٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے مداحوں نے بتایا کہ وہ اپنی ویڈیو میں پشتو زبان بول رہی ہیں-

واضح رہے کہ پریتی زنٹا کا اپنی ویڈیو میں پشتو زبان میں پیغام دیتے ہوئے کہنا ہے کہ تمام محبت کرنے والوں اور چاہنے والوں کو سلام گھر پر محفوظ اور خوش رہیں آئی پی ایل دیکھیں بہت بہت مہربانی۔

60 کی دہائی کی مزاحیہ ٹی وی سیریز ’الف نون‘ کوفیچر فلم کے طور پر پیش کرنے کی تیاریاں

سوشانت بری طرح منشیات کا عادی تھا اپنی اسی عادت کو برقرار رکھنے کیلئے اس نے دوسروں کا فائدہ اٹھایا…

Comments are closed.