راولپنڈی:پاکستان قومی ٹیم کے سابق جادوگر لیگ اسپنر عبدالقادر کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عبدالقادر کے انتقال پر آرمی چیف،وزیراعظم، پاک بحریہ کے سربراہ اور صدر مملکت نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم اسپورٹس مین اور انسان سے محروم ہوگیا ہے۔ اللہ عبدالقادر مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے ، آمین۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1170025107651272713?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1170025107651272713&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Farmy-chief-naval-chief-and-president-alvi-condolence-abdul-qadir-death%2F
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ عبدالقادر کی وفات سے پاکستان عظیم کرکٹر سے محروم ہوگیا ہے، عبدالقادر نے دنیا بھر میں وطن کا نام روشن کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عبدالقادر کی وفات نے دوست سے محروم کردیا، جس کا صدمہ ہے، وزیراعظم نے غم زدہ خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر مملکت عارف علوی نے بھی عبدالقادر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا کہ اللہ تعالیٰ عبدالقادر کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ گگلی کے موجد عبدالقادر نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔
عبدالقادر کی وفات پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اظہار افسوس کیا ہے. نیول چیف نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم انسان اور اسپورٹس مین سے محروم ہوگیا، اللہ عبدالقادر کو جوار رحمت میں جگہ دے، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔