میرے نوجوانوں کواسلامی بینکنگ کے ذریعے کاروباری قرضے فراہم کیئے جائیں ،عمران خان کی ہدایت

0
128

اسلام آباد: میرے نوجوانوں کواسلامی بینکنگ کے ذریعے کاروباری قرضے فراہم کیئے جائیں ،عمران خان کی ہدایت،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے عثمان ڈارکوہدایت دیتے ہوئے کہا ہےکہ میرے نوجوانوں کو اسلامی بینکنگ کے ذریعے کاروبارکرنے کی تربیت بھی دی جائے اورترغیب بھی دی جائے ، اوراسی مقصد کے تحت ان کو بلاسود قرضے فراہم کیئے جائیں‌،

باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم کے حکم کے مطابق حکومت نے تیزی دکھاتے ہوئے نوجوانوں کواسلامی بینکنگ کے ذریعے قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے بینکوں کوہدایات جاری کرنے کے حوالے سے چند دنوں تک اہم احکامات وصول ہوجائیں‌گے

نوجوانوں کے امورکے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے اس متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اسلامی بینکنگ کے تحت قرض کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا، گورنراسٹیٹ بینک اوراسٹیک ہولڈرزسے مشاورت مکمل کرلی ہے، پہلے مرحلے میں کامیاب درخواست گزاروں کوقرض کی تقسیم شروع کردی گئی ہے جب کہ دوسرے مرحلے میں نوجوان اسلامی بینکنگ کے تحت قرض حاصل کرسکیں گے۔

ذرائع کےمطابق اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت کےمطابق گورنراسٹیٹ بینک رضا باقراوروزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارکی ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کواسلامی بینکنگ کے تحت اپریل سے قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پروگرام کے لئے تمام نجی بینکس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

Leave a reply