اسلام آباد:اپوزیشن کی طرف سے ملک میں‌انتشاری سیاست پر حکمران پارٹی غصے میں آگئی ، آئندہ سے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا فیصلہ اس سلسلسے میں وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو حزب اختلاف کے احتجاج پر سخت ردعمل دینے کی ہدایت جاری کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں آج حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا ، معاونین خصوصی اور حکومتی ترجمان شریک ہوئے۔وزیراعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترجمان حکومت کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے لائیں۔

یاد رہے گزشتہ روز حزب اختلاف کی بیشتر سیاسی جماعتوں نے یوم سیاہ منایا جس کے تحت چاروں صوبوں میں جلسوں کا انعقاد کیا گیا ۔لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف نے کہا یوٹرن ماسٹر نے عوام کو خودکشی کے لیے مجبور کردیا۔
عمران خان نے اجلاس میں‌کہا کہ اپوزیشن عوام میں غلط فہمیاں پھیلا کر حالات کو خراب کرنا چاہتی ہے. وزیراعظم نے کہا کہ اب کسی کو عوام کو گمراہ کرنے کی اجازت نہیں‌دی جائے گی.لہٰذا اب حکومت کے مثبت اقدامات سے عوام کو آگاہ کیا جائے

Shares: