اسلام آباد : اپوزیشن کی طرف سے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک سے نبٹنے کے لیے حکمت اختیار کرنے کے لیے عمران خان نے پارٹی رہنماوں کا اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں اپوزیشن کے مستقبل کی تحریک کو روکنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
متبرذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک میں تاجروں کی شرکت سے روکنے کے لئے بھی مستقل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے بھی تاجروں سے رابطے کے لئے مستقل کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری وزیراعظم دینگے۔
ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بھی حکمت عملی طئے کی جائے گی . یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میںاتحادی جماعتوں سے بھی مشاور ت کی جائے گی