اسلام آباد:میڈیا ورکرز کوتنخواہیں نہیں مل رہیں تووہ بیچارے کیسے گزارہ کرتے ہوں گے،وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرلیا.اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کا میڈیا ورکرز کے تحفظ کیلئے بڑا اقدام سامنے آگیا
ذرائع کےمطابق وزیرعظم نے اشتہارات سے متعلق مجوزہ پالیسی میں میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔وزیراعظم نے مزید کہاکہ سرکاری اشتہارات کا اجراء میڈیا ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کیا جائے۔عمران خان نے یہ ہدایت بھی کی کہ سرکاری اشتہارات کو میڈیا ورکرز کے واجبات کی ادائیگی سے بھی مشروط کیا جائے ۔
یاد رہے کہ پاکستان کے میڈیا مالکان صحافیوں کو ایک توبےروزگارکررہےہیں جبکہ دوسری طرف ساتھ ساتھ یہ ظلم بھی روا رکھا جارہا ہےکہ ان کی تنخواہیں بھی روک رکھیں ہیں اوراگرچند لوگ رہ گئے ہیں تو ان کو کئی کئی ماہ تک تنخواہیں نہیں ملتیں