اسلام آباد: سی پیک منصوبوں کو جتنی جلد ممکن ہو مکمل کیا جائے ، سی پیک کی جلد تکمیل سے پاکستان کو فائدہ ہے. اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے سی پیک اتھارٹی تشکیل دے رہی ہے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’سی پیک منصوبوں میں بلا تعطل پیش رفت کے لیے سی پیک اتھارٹی قائم کی جارہی ہے، وزیراعظم نے اجلاس میں سوشل میڈیا پر ن لیگ اور دیگر شرپسندوں کی طرف سے سی پیک کو بند کیے جانے کی خبروں پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ جھوٹ سے کام نہ لیں
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی متعلقہ شعبوں کے درمیان تعاون کو یقینی بنائے گی، سی پیک کی تکمیل سے صرف پاکستان اور چین کو فائدہ نہیں ہوگا بلکہ اس کے ثمرات پورے خطے پر پڑیں گے،وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی خسرو بختیار نے وزیراعظم کو سی پیک منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیرِ توانائی عمر ایوب خان، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، متعلقہ وفاقی وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان، چیف سیکرٹری پنجاب، چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر یہ تاکید کی کہ تمام ذمہ داران روزانہ کی بنیاد پر مجھے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں رپورٹ دیا کریں گے