اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کاچین کے قومی دن پر پیغام,پاک چین دوستی لازوال ہے، وزیراعظم کی چین کے قومی دن کے موقع پر حکومت اور چینی عوام کو مبارکباد۔ چین خطے میں ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے،چین اور پاکستان گہرے دوست ہیں۔ چین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں
“مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟” لاک ہے | ![]() | مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟ |
---|
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چین کے 70 ویں قومی دن پر چین کی حکومت اور چینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان اور چین گہرے دوست اور ہمسائے ہیں ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین گہرے دوست اورہمسائےہیں، چین کی معاشی کامیابی ترقی پذیر ممالک کے لئے مثال ہے۔
![]() | کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری |
عمران خان نے کہا کہ چین پاکستان سی پیک اور اسٹریٹجک شراکت داری کا فروغ چاہتے ہیں، چین کے ساتھ تعلقات کو پاکستانی عوام خصوصی اہمیت دیتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کےعوام کیلئے ترقی کا باعث بنے گا،
“ڈینگی کے ڈنگ سے راولپنڈی کا جوان موت کی وادی میں چلا گیا ، علاج ومعالجہ کی تمام کوششیں رائیگاں” لاک ہے | ![]() | ڈینگی کے ڈنگ سے راولپنڈی کا جوان موت کی وادی میں چلا گیا ، علاج ومعالجہ کی تمام کوششیں رائیگاں |
---|
سی پیک خطے میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔خیال رہے چین میں قومی دن کا شاندارجشن منایا گیا،چین کے قومی دن کی تقریبات چاراکتوبر تک جاری رہیں گی۔عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے کہا میں ہمیشہ چین کی ترقی ، کرپشن کے خلاف کامیاب مہم کا معترف رہا ہوں