اسلام آباد :مدت ملازمت اوربہترکاکردگی کی بنیاد پر اعلیٰ‌افسران کو مزید اعلیٰ‌کرکے ان کے سکیل بڑھا دیئے گئے ، وزیر اعظم عمران خان نے 23 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق گریڈ 22 میں ترقیوں کیلئے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعظم عمران خان نے 23 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوں‌ توپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے شفارشات کی باضابطہ منظوری لی جائے گی اور پیر کو ہی نئی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق قائم مقام سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے جبکہ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے شاہد گل قریشی، اکرام خان اور فرخ احمد بھی گریڈ 22 میں ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی پاورسلیکشن بورڈ کی جانب سے ایڈمنسٹریٹو سروس کے 11، پولیس کے 5افسران کو بھی 22 ویں گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سید کلیم امام، شعیب دستگیر فیصل شاہکار، ثنا اللہ عباسی بھی ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں جبکہ فارن سروس کے بھی 3 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔

سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14محقق عالمی فہرست میں شامل

Shares: