اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ہروقت غریبوں کی بھلائی کا سوچتے ہیں:وزیرخزانہ شوکت ترین نے اہم ترین بات بتاکرسبکو حیران کردیا ، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان غریب آدمی کے ساتھ ہے

شوکت ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ ہوا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھائیں

شوکت ترین نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان غریب پر بوجھ نہیں ڈالیں گے،وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے کھڑا ہوگیا ہے،

شوکت ترین نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا معاشی بحران کا شکار ہوئی،چیلنج کرتا ہوں اپوزیشن میرے اعداد وشمار کو غلط ثابت کرے،

وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا، وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں کہ پاکستان کوایک مخلص اورمحب وطن وزیراعظم ملا ہے ہمیں سب کومل کراسے کامیاب بنانا ہے

Shares: