وزیراعظم عمران خان کوملازمین پرترس آگیا:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

0
122

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کوملازمین پرترس آگیا:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جوکہ پچھلے کئی دنوں سے ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے فکرمند تھے اور کئی اہم فورمز پر وہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی درخواست کرچکے ہیں کہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائین آج اچانک خود ہی فیصلہ کرکے پاکستان کے سرکاری ملازمین کے دل جیت لیے ہیں ،

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بی ایس 1 سے 19 گریڈ تک کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 15 فیصد سپیرٹی الاؤنس میں اضافے کی سفارش کردی گئی ہے، صوبائی حکومتوں کو بھی ملازمین کو اپنے فنڈز سے الاؤنس دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ بعد میں ہوگا، ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل سینیٹر فیصل جاوید نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی آنے کے ساتھ تنخواہوں میں بھی اضافہ کیاجائے گا۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ایکسپورٹس، ترسیلات اور ریونیو کلیکشن سے چند ہفتے میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کسان اورمزدور کی آمدنی کے ساتھ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کا اندازہ ہے، مہنگائی میں کمی آنے کے ساتھ تنخواہوں میں بھی اضافہ کیاجائے گا، ہیلتھ انشورنس سب کوپہنچائی جارہی ہے۔

یاد رہےکہ چند دن پہلے وزیراعظم نے جہاں پرائیویٹ سیکٹر سے مزدوروں اور دیگر ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی درخواست کی تھی وہاں خود بھی اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ سرکاری ملازمین مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی تنخواہیں بڑھا دوں ، آج کے فیصلے نے وزیراعظم کے اس اعلان کو عملی جامعہ پہنا دیا ہے

ادھر اس وقت سرکاری ملازمین بہت زیادہ خوش ہیں اور وہ حکومت اور وزیراعظم کے بہت زیادہ مشکور ہورہے رہیں‌

Leave a reply