سفیر پاکستان،سفیراسلام :وزیراعظم عمران خان اہم مشن پر سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد :سفیر پاکستان،سفیراسلام :وزیراعظم عمران خان اہم مشن پر سعودی عرب پہنچ گئے،اطلاعات کےمطابق،سفیرپاکستان،سفیراسلام اورسفیرکشمیرکی حیثیت سے معروف جانے والے وزیر اعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ،

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں، خاتون اول بشریٰ بی بی وزیراعظم عمران خان کےہمراہ ہیں، گورنرسندھ،گورنر کے پی،وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ بھی ساتھ ہیں، اس کے علاوہ سینیٹر فیصل جاویداور صوبائی وزیر خوراک پنجاب علیم خان بھی وزیراعظم کےہمراہ ہیں۔

سعودی حکام کے حوالے سے پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ساتھ وفد کے ہمراہ روضہ رسول پر حاضری اور عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔

 

دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل نے وزیراعظم کی دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم آج شام جدہ پہنچیں گے، ان کی مصروفیات میں سعودی ولی سے ملاقات سمیت مفاہمت کی یاداشتوں پردستخط اور وفود کی ملاقاتیں شامل ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کل روضہ رسولﷺپرحاضری دیں گے اور انشاءاللہ اتوارکےدن عمرہ اداکریں گے۔

خیال رہے وزیراعظم دورہ سعودی عرب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کر رہےہیں، رواں ماہ کے آغاز میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی تھی، جس پر عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دعوت قبول کر لی تھی۔

 

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان یہ دورہ سعودی حکمرانوں‌کی بار بار دعوت کے بعد کررہے ہیں ، کیونکہ اس سے قبل سعودی عرب اورپاکستان کے درمیان بیک دی ڈورمعاملات کچھ خراب ہوگئے تھے جس کے بعد پاکستان نے سعودی عرب کی طرف اپنے رابطے بڑھانے کی بجائے دیگرہمسائے ملکوں کے ساتھ بڑھانے شروع کردیئے تھے جس کا سعودی عرب کو بہت احساس ہوا اورپھرسعودی حکمرانوں نے معاملات کو پھرسے بہترکرنے کےلیے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ فاصلے کم ہی نہیں کیئے بلکہ دوریاں‌ختم کرے رابطے بحال کرلیے ہیں

اہم ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ یہ دورہ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اورپاکستان دنیا میں ایک بہت بڑا کرداراداکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ بھی کہا جارہا ہےکہ پاکستان کیطرف سے سعودی حکمرانوں کوجوسلامتی کے اہم مشورے دیئے گئے تھے سعودی عرب نے ان کوبہت قیمتی جانتے ہوئے ان پرعمل کرنے کےلیے پاکستان سےمدد طلب کی ہے

Comments are closed.