اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ساتھیوں کوخوشخبری دینے کے لیے بنی گالا بلالیا ۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کااجلاس کب بلایا جائے؟وزیراعظم عمران خان نے سینئر قیادت کو مشاورت کےلئے بنی گالہ بلا لیا ہے۔
اہم ترین اجلاس میں پرویز خٹک، علی زیدی، فواد چوہدری اور شفقت محمود شرکت کریں گے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم کی طرف سے عدم اعتماد میں ملنے والے بھرپوراعتماد کے حوالے سے اچھی اطلاع بھی دینا ہے
ذرائع کے مطابق حکومت کو ایوان میں اس وقت 180 ارکان کی بھرپورحمایت حاصل ہے اور یہ حمایت کنفرم بھی ہوچکی ہے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں سینئر قیادت گزشتہ روز اسپیکر سےہونے والی ملاقات سے وزیراعظم کو آگاہ کریگی، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی حتمی منظوری دیں گے۔
گذشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنی ہی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دیکھتے ہیں کون مائی کا لال اسمبلی جاتا ہے؟ تحریک انصاف کا جو رکن قومی اسمبلی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹ دے گا اس کا جینا دشوار بنا دیں گے۔
خیال رہے کہ اسد عمر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق ہم نے حکمت عملی بنالی ہے، اس دن کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا، اگر کوئی رکن اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے خلاف کارروائی کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بذات خود ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنےارکان اسمبلی کوپارٹی گائیڈلائینز سےبھی آگاہ کریں گے۔