وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت RUDA اور CBD پرجائزہ اجلاس:اہم فیصلے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت RUDA اور CBD پرجائزہ اجلاس:اہم فیصلے،اطلاعات کے مطابق “راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی(RUDA)، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (CBD) والٹن اور نالہ لئی ایکسپریس وے جیسے جدید رئیل اسٹیٹ منصوبوں کے ذریعے شہروں کی ترقی حکومت کی اہم ترجیحات ہیں جن کی جلدازجلد تکمیل کے لیے تیزی سے کام کیا جائے”۔ وزیر اعظم عمران خان نے RUDA اور CBD پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔

"یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ان جدید منصوبوں کے ذریعے غیر استعمال شدہ سرکاری اراضی کی صورت میں پڑے مردہ سرمائے کو قیمتی اثاثے میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کریں گے بلکہ بڑھتی شہری آبادی کی ضروریات کو بھی پورا کریں گے”۔ وزیر اعظم

قبل ازیں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سی بی ڈی نے لاہور ڈاون ٹاؤن میں 07 مکس یوز کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے ذریعے آمدنی پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ برج الجناح کی تعمیر، پاکستان کی بلند ترین فلک بوس عمارت؛ باب پاکستان میں دو پریمیم رہائشی ٹاورز اور 500 بستروں کے ہسپتال کی تعمیر؛ سی بی ڈی اسکوائر اور والٹن روڈ فلائی اوور کی تعمیر؛ اور والٹن ہوائی اڈے کی میراث برقرار رکھنے کے لیے کلاسک ایوی ایشن میوزیم کی تعمیر بھی CBD کے اہداف میں شامل ہیں۔.

مزید برآں دریائے راوی واٹر فرنٹ کی ترقی، انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام، سیفائر بے اور راوی چہار باغ سوسائٹی پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ ان تاریخی منصوبوں میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے زیادہ سے زیادہ محصولات حاصل کرنے کے لیے میڈیا کے ذریعے ایک موثر آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام قانونی رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے۔

Comments are closed.