لاہور:عمران خان رحم دل وزیراعظم :بیواؤں، یتیموں کیلئے ”سرپرست ”پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب میں بیواؤں اور یتیموں کو سہارا دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے

اس حوالےسے وزیراعظم کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سوشل پراٹیکشن اتھارٹی کو "سرپرست” پروگرام جلد شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

پنجاب میں وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت مختلف مستحق طبقوں کے لئے فلاحی پروگرام شروع کیے گئے ہیں، اسی مقصد کے تحت وزیراعلیٰ نے سوشل پراٹیکشن اتھارٹی کو پنجاب میں بیواؤں اور یتیموں کی فلاح کے لئے خصوصی پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،

بیواوں اوریتیموں کے لیے خدمت کے اس جزبے کے اس پروگرام کو "سرپرست” کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں بیواؤں اور یتیموں کی رجسٹریشن کی جائے گی، ان کے خصوصی کارڈز بنائے جائیں گے، ان کی کفالت کے ذریعے سرکاری سطح پر ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

Shares: