وزیراعظم عمران خان نے اپنی آخری خواہش بتادی

0
36

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اپنی آخری خواہش بتادی،اطلاعات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کوانٹریودیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپنی آخری خواہش سے متعلق آخربتاہی دیا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ میں اپنی آخری کوشش میں کامیاب ہوں گا،

وزیراعظم نے اپنی آخری خواہش بتاتے ہوئےکہاکہ ان کی آخری کوشش ہے کہ طاقتور اور کمزور کو برابری کی سطح پر لاؤں۔ طاقتور اور کمزور قانون کے سامنے ایک برابر ہے۔ میں ہر کوشش میں کشتیاں جلا دیتا ہوں ، یقین ہے کہ اس بار بھی کامیاب ہو جاؤں گا۔

کراچی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں جو پارٹی جیتی ہے وہ حکومت بناتی ہے اور وہ اپنے ووٹ بنک کے لیے اندرون سندھ کام کرتے ہیں وہ کراچی کے لیے کچھ نہیں کرتے جس کے باعث شہر قائد پیچھے رہ جاتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب کراچی پیکیج لے آئے ہیں۔ اس عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ سیوریج، پانی، نالے سمیت دیگر مسائل حل ہوں گے، مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان، گلگت، سابقہ قبائلی علاقے بہت پیچھے رہ گئے تھے، گلگت کو صوبائی درجہ دے دیا ہے، قبائلی علاقے کے پی کے میں ضم ہو گئے ہیں۔ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، بلوچستان میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کر رہے ہیں، مزید پیسے لگائیں گے، جنوبی تربت اس کی مسائل ہے، بلوچستان میں ضرورت سے زیادہ پیسے لگائیں گے۔

بلدیاتی پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ شہروں کی علیحدہ سٹی ڈسٹرکٹ حکومت ہونی چاہیے، شہروں کا اپنا بلدیاتی نظام ہو تو شہر ترقی کریں گے، جیسا نظام لندن، پیرس، نیو یارک میں ہے ایسا نظام پاکستان میں بھی لا رہے ہیں۔

Leave a reply