وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں اضافہ، ایک اور معاون خصوصی کی انٹری

کوئٹہ :خوشحال بلوچستان :خوشحال پاکستان:وزیراعظم عمران خان نے شا ہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کردیا ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نے شا ہ زین بگٹی کو بلوچستان میں مفاہمت اور ہم آہنگی سے متعلق معاون خصوصی مقررکیا اورخوشحال بلوچستان کی خلوص دل سے بنیاد رکھ دی ہے

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شا ہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، یہ بھی معلوم ہو اہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے شازین بگٹی کو تمام معاملات سے متعلق بات چیت کا اختیار دیدیا ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر شازین بگٹی حکومت کی جانب سے ناراض بلوچ رہنماوَں سے بات چیت کریں گے ، اس نوٹیفکیشن میں یہ بات بھی لکھی گئی ہے کہ رکن قومی اسمبلی شازین بگٹی کا عہدہ اورمراعات وفاقی وزیر کے برابر ہوں گی،

ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بہت جلد ناراض بلوچوں سے رابطے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اورامید کی جارہی ہے کہ بلوچستان پھرامن کا گہوارہ بن کررہے گا

Shares: