وزیراعظم عمران خان بہادر،سچے اوربات کے پکّے لیڈر:امریکہ کواڈّے دینے سے انکار:پاکستان بدل گیا:افغان طالبان خوش ہوگئے، اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان محمد سہیل شاہین نے وزیراعظم پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ آج ان کویقین ہوگیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان واقعی ایک عظیم مسلمان رہنما اوراپنے وعدوں اوردعووں کے پکّے ثابت ہوئے

محمد سہیل شاہین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کومنہ توڑجواب دینے اورکسی بھی قسم کی فوجی مدد دینے کے ساتھ ساتھ اڈے دینے سے انکارنے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان بدل گیا ہے اوراب پاکستان میں‌ وہ قیادت نہیں جوایک ٹیلی فون کال پرڈھیرہوجایا کرتی تھی

 

 

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکا کو افغانستان میں کارروائی کرنے کے لیے پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار کیا اور کہا ایسا ممکن نہیں پاکستان افغانستان کیخلاف سر زمین استعمال ہونے دے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی میڈیاکوانٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں آپریشن کیلئے پاکستانی اڈے استعمال کرنے نہیں دے گا، پاکستان نے افغان امن عمل میں قلیدی کردار ادا کیا ،جس کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں پاکستان افغانستان کیخلاف سر زمین استعمال ہونے دے ، پاکستان سی آئی اے کو اڈے استعما ل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

 

یاد رہے اس قبل وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ افغان عمل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ، اسے سیاسی طور پر حل کرنا ہوگا ۔

خیال رہے امریکا کی جانب سے گیارہ ستمبر تک افغانستان سے انخلا کے بعد غیر ملکی میڈیا قیاس آرائیاں کررہا تھا کہ امریکا افغانستان میں کارروائی کیلئے پاکستان سے اڈے لے رہا ہے تاہم حکومت پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور پاکستان کی سر زمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا امریکی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی صبح 3 بجے نشر ہو گا۔

Shares: