کراچی :شکاپورکے ڈاکووں کے ہاتھوں سندھی شکارشیخ رشید کووزیراعظم عمران خان نے خصوصی مشن پرکراچی بھیج دیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کراچی پہنچ گئے
ذرائع کے مطابق شکاپورکے ڈاکوووں کے ہاتھووں سندھیوں کی رسوائی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے شیخ رشید کواہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ہرصورت ابھی اورابھی کراچی پہنچیں
شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ کو شکارپور میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
وزیرداخلہ شیخ رشید امن وامان پر کراچی میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس رینجرز ہیڈکوارٹر میں ہوگا، وزیر داخلہ کراچی اور سندھ میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کریں گے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کل صبح 10 بجے ہوگی، ملاقات میں صوبے میں امن وامان اور وفاق سے جڑے امور کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی گورنر سندھ سے ون آن ون ملاقات کل ہوگی۔