دبئی :پاکستان کے کپتان وزیراعظم عمران خان کے نام اسپورٹس کی دنیا کا بڑا اعزاز:عرب دنیا بھی معترف،اطلاعات کے مطابق دبئی میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عالمی اسپورٹس ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دبئی کا مشہور محمد بن راشد المکتوم تخلیقی اسپورٹس اعزاز حاصل کرلیا جو انہیں آئندہ سال جنوری میں دیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کو یہ اعزاز 1992 کے کرکٹ ورلڈکپ جیتنے میں اپنے ملک کی کرکٹ ٹیم کی قیادت سمیت کھیلوں میں ان کی خدمات پر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کو 9 جنوری کو دبئی ایکسپو میں ایوارڈ دیا جائے گا۔
انٹرنیشنل اسپورٹس ایوارڈ کے لیے عمران خان کے نام کا اعلان دبئی میں دنیا کے سب سے گہرے ڈائیونگ پول ڈیپ کے سنگم میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیاجہاں دبئی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم مہمان خصوصی تھے۔
H.H @HHShkMohd Global Initiatives and MBR Creative Sports Award, recognizes @ImranKhanPTI as the Global Sports Personality and awards him the personality of the year for Reviving Pakistan Cricket to its all time best.#GlobalSportsPersonality#UAE #PakistanCricket pic.twitter.com/2H8sZxuOuc
— 𝐒𝐲𝐞𝐝 𝐁𝐮𝐤𝐡𝐚𝐫𝐢 (@SyedSBukhari) November 23, 2021
اس تقریب میں عمران خان کو انٹرنیشنل اسپورٹس شخصیت قرار دیا گیا ۔خیال رہے کہ یہ بین الاقوامی ایوارڈ دبئی میں ہر سال دنیا کی ممتاز ترین شخصیات کو دیا جاتا ہے۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پرکپتان کے چاہنے والوں نے اپوزیشن اور پی ڈی ایم کو پیغام بھیجا ہے کہ آپ پاکستان کے کپتان کی صلاحیتوںکے بے شک منکرہوجائیں مگرعالمی دنیا وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوںکی معترف ہے اورتہہ دل سے تسلیم بھی کرتی ہے








