وزیراعظم عمران خان کی حضرت امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری،اور دعائیں‌

تاشقندوزیراعظم عمران خان کی حضرت امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری،اور دعائیں‌ ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو عظیم اسلامی سکالر اور محدث اوربخاری شریف کے مولف حضرت ابو عبداﷲ محمد (امام بخاری ؒ) بن اسماعیل بن ابراہیم بن مغیرہ بن بردزبہ البخاری الجعفی کے مزار پر حاضری دی۔

 

ازبکستان کے وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کو حضرت امام بخاریؒ کے مزار کا دورہ کرایا جبکہ حکام نے ان کی شخصیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، بحری امور کے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی، قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور کے پی کے کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 

وزیراعظم اور پاکستانی وفد کیلئے خاص طور پر مزار کا دروازہ کھولا گیا۔

 

اس کے علاوہ وزیراعظم اور ان کے وفد کو مشہور صوفی بزرگ بخت الدین نقشبند کے مزار کا دورہ بھی کرایا گیا جبکہ اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کو امیر تیمور کے مزار کے دورے پر بھی لے جایا گیا۔

 

 

Comments are closed.