وزیراعظم نے پناہ گاہ کے پردیسیوں کےساتھ بیٹھ کرکھانا کھایا،تاریخی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا
فیصل آباد:وزیراعظم نے فیصل آباد میں تاریخی منصوبوب کاسنگ بنیاد رکھ دیا،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان فیصل آبا د پہنچ گئے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداربھی اس مو قع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ موجود تھے۔
باغی ٹی وی کے مطابقا فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وہ غریبوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں ،وزیراعظم عمران خان کی پاکستان کے غریب اور بے گھر افراد کیلئےکاوشیں جاری ہیں،وزیراعظم نے افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے ساتھ پناہ گاہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود افراد کیساتھ کھانا بھی تناول فرمایا۔
علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چاہتاہوں پاکستان وہ ریاست بنے جس کی ترجیح کمزور طبقے کو اوپرلانا ہے، پاکستان کی ترقی صنعتی ترقی سے مشروط ہے، چین پاکستان میں سرمایہ کاری میں بہت زیادہ دلچسپی لےرہا ہے
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وزیراعظم عمران خان نےانڈسٹریل سٹی میں پودا بھی لگایا، سی پیک کےتحت پہلے انڈسٹریل سٹی میں ملکی وغیرملکی کمپنیاں400 ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گی، جس سے تین لاکھ افرادکوروزگارملےگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ غربت ختم کرنے کیلئے پاکستان کو انڈسٹریلائزڈ بنانا ہوگا ، انڈسٹریلائزیشن نوجوانوں اور مستقبل کیلئے لازمی ہو چکی ہے ، 60کی دہائی میں پاکستان میں انڈسٹریلائزیشن ہورہی تھی اور 70کی دہائی میں جو پالیسیاں آئیں اس نے پاکستان کو غلط راستے پر لگادیا۔
حکام نے وزیراعظم کو پناہ گاہ میں فراہم کی جانیوالی سہولتوں پر بریف کیا جبکہ پناہ گاہ سے متعلق یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل بھی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر بے سہارا ،غریب اور بے گھرافراد کے لیے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب کے 36 اضلاع میں 92 عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئیں تھیں۔