لاہور: وزیر اعظم عمران خان بہت سادہ انسان ہیں اور وہ نہ تو پرتعیش زندگی گزارتے ہیں اور نہ ہی وزیراعظم کو یہ پسند ہے. وہ کبھی کپڑے لینے بھی بازار نہیں جاتے جو مل جائے پہن لتیے ہیں. خاتون اول ہی عمران کے کپڑے خرید کر لاتی ہیں. وزیراعظم کی زندگی کے اہم پہلو عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے آشکار کردیئے.

زلفی بخاری نے وزیر اعظم کی سادہ زندگی کے پہلووں سے اس وقت پردہ اٹھایا جب وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران زیب تن کیے جانے والے لباس کا کریڈٹ لینے والے ڈیزائنرز کے دعوے کی تدید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کبھی ڈیزائنر کپڑوں میں دلچسپی نہیں لی۔

یاد رہے کہ اس وقت وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران زیب تن کیے جانے والے لباس کے خوب چرچے رہے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے گہرے نیلے رنگ کی شلوار قمیض اور ہم رنگ ویسٹ کوٹ زیب تن کیا تھا۔ اس لباس میں ان کی امریکی صدر ٹرمپ اورخاتون اول کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں نے وزیراعظم کا لباس ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے کہا خاتون اول بشریٰ بی بی خود عمران خان کے لئے کپڑے خریدتی ہیں اور مقامی درزی سے سلواتی ہیں۔ لہذٰا وہ تمام لوگ جو وزیراعظم کے لباس کا کریڈٹ لے رہے ہیں وہ نہ صرف جھوٹے ہیں بلکہ دھوکے باز بھی ہیں۔

Shares: