وزیراعظم اوگرا کی آڑ میں عوام پر وار کر رہے ہیں:بلاول بھٹونے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

0
103

اسلام آباد:وزیراعظم اوگرا کی آڑ میں عوام پر وار کر رہے ہیں:بلاول بھٹونے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اوگرا کی آڑ میں عوام پر وار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ عوام دشمن بجٹ کا پہلا نتیجہ قوم کو موصول ہوگیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ آج پٹرول 2 روپے مہنگا ہوا ہے اور آہستہ آہستہ بجلی، گیس سمیت ہر اشیائے ضروریہ کے ساتھ اسے مزید مہنگا کیا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے عزائم بے نقاب کردئیے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ وزیراعظم اوگرا کی آڑ میں عوام پر وار کر رہے ہیں، پٹرول کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

Leave a reply