تہران: وزیراعظم عمران خان امت مسلمہ کے اتحاد اور باہمی الفت ومحبت کو پھر سے تروتازہ کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھاوا دیتے ہوئے اس وقت ایرانی قیادت سے اہم ترین ملاقاتیں کررہے ہیں، اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی،اس دوران عمران خان نے کشمیری عوام کی حمایت کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر عمران کان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ،مسلم اقوام کی جانب سے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام جانا انتہائی اہم ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا 70 واں روز، نظام زندگی مفلوج،ظلم وتشدد جاری
ایرنی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ امت مسلمہ کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں ، عمران خان نے ایرانی سپریم لیڈر کو اپنی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئےکہا کہ سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی ختم کرانے کے مشن پر گامزن ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے لیے متحرک ہیں۔اسی سلسلہ میں وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر ایران پہنچے۔جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھےاورملاقات میں مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ایرانی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی تھی۔
فرانس اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے خطرے میں؟
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اس سال کا ایران کا یہ دوسرا دورہ ہےاوروزیراعظم کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر سے ملاقات ہوئی تھی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔ امریکی صدر سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ایران اور سعودی عرب کےدرمیان ثالثی کرانے اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔