عمران خان کا نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام، 50 ہزار سے زائد بے گھروں نے رجسٹریشن کروالی

لاہور :وزیراعظم عمران خان کا نیا پاکستان ،بڑی تعدا میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت نادرا کے آن لائن رجسٹریشن سسٹم کی زبردست عوامی پذیرائی، 50 ہزار سے زائد بے گھر پاکستانیوں نے رجسٹریشن کروالی۔

تفصیلات کے مطابق وزبراعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 15 جولائی سے بے گھر پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، ترجمان نادرا کے مطابق ہرخاندان یعنی شوہر، بیوی، بچوں میں سے ایک فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائیگی۔

ترجمان نادرانے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن کرواتے وقت رسید ضرور حاصل کریں اور تسلی کرلیں کہ آپکا شناختی کارڈ نمبر اور ٹریکنگ نمبر درست درج کیا گیا ہے، ملک بھر کے 7 ہزار 5 سو ای سہولت مراکز پر آن لائن رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے، شہری نادرا کی ویب سائٹ پر خود بھی رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔

نادرا ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 250روپے فیس ادا کرکے رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے، رجسٹریشن فیس نادرا ای سہولت مراکز، جازکیش ، ایزی پیسہ، کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے بغیر کسی اضافی چارجز کے جمع کرائی جا سکتی ہے۔
قریبی نادرا ای سہولت مرکز کا پتہ ویب سائٹ سے معلوم کیا جاسکتا ہے۔

Comments are closed.