آٹامہنگا نہیں ہے،چند سیاسی شرپسند ذخیرہ اندوزچال چل رہے ہیں ، لوگوں کو بروقت اورکم قیمت پرآٹا فراہم کیا جائے ، وزیراعظم

0
62

اسلام آباد: آٹامہنگا نہیں ہے،چند سیاسی شرپسند ذخیرہ اندوزچال چل رہے ہیں ، لوگوں کو بروقت اورکم قیمت پرآٹا فراہم کیا جائے ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو قیمتوں میں کمی کیلئے ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے معاملے پر دو رکنی کمیٹی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ کے پی محمود خان سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے پاسکو کے کوٹے سے کے پی کو 1 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ رواں سال 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آٹا چکی ایسوسی ایشن نے قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد چکی آٹے کی قیمت 64 روپے سے 70 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔قیمت میں پہلے بھی 4 روپے اضافہ کیا گیا تھا، چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ سے گندم 2 ہزار روپے فی من ملتی ہے، فلور ملز کو وہی گندم 1350 روپے میں فراہم کی جاتی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Leave a reply