امریکی سینٹرز کی دھڑادھڑ ملاقاتیں‌، وزیراعظم سے ملاقات پر کیا پیغام دیاسینیٹرز کو ،یہ خبربھی آگئی

0
38

مظفرآباد:امریکی سینٹرز کی دھڑادھڑ ملاقاتیں‌، وزیراعظم سے ملاقات پر کیا پیغام دیا امریکی سینیٹرز کو ،یہ خبربھی آگئی ، اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرسے امریکی سینیٹرز کرس وان ہولن اور میگی حسن کی قیادت میں امریکی وفد کی ملاقات ہوئی۔

رانی مکھر جی نے مودی کو خواتین اور بچوں سے زیادتی کا ذمہ دار قرار دیا ، اور کیا…مزید خبریں 

امریکی سینیٹرز کرس وان ہولن اور میگی حسن کی قیادت میں امریکی وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم ا آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق نے امریکی وفد کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق راے شماری کا حق دیا جائے کیونکہ مسئلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان دوطرفہ تنازعہ نہیں نہ زمین کا مسئلہ ہے۔ امریکہ اور اقوام عالم مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ لوگوں کو محصور رکھا گیا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مسئلہ کے حل کا روڈ میپ دیا گیا ہے امریکہ اس پر عملدرآمد کروائے۔پاکستان نے کبھی کشمیر کو زمینی مسئلہ نہیں سمجھا بلکہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے پر زوردیا ہے۔

 

Leave a reply