آو اپنی قوم کے بچوں‌کی فکرکریں‌ ! وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ: ’میرا بچہ الرٹ‘ ایپلی کیشن بنانے کا حکم

0
32

اسلام آباد:مجھے اپنی قوم کے بچوں‌کی بڑی فکر رہتی ہے ، جب میں‌ بچوں کے متعلق دردناک اور بھیانک واقعات سنتا ہوں تو مجھے بہت زیادہ پریشانی ہوتی ہے ، سکون نہیں ملتا ، میں اپنی قوم کے بچوں کو محفوظ سے محفوظ تر دیکھنا چاہتا ہوں ، ان خیالات کا اظہار سفیر کشمیر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس میں کیا

“میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟” لاک ہے

میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

تفصیلات کے مطابق بچوں کے اغوا اور گم شدگی کیسز کے تدارک کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے ’میرا بچہ الرٹ‘ کے نام سے ایک خصوصی ایپلی کیشن بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر ’میرا بچہ الرٹ‘ ایپلی کیشن 2 ہفتے میں تیار کر لی جائے گی، اس ایپلی کیشن کی مدد سے گم شدہ بچے کے درج کوائف فوری طور پر پولیس تک پہنچ جائیں گے۔اس ایپلی کیشن کو ملک بھر میں‌ متعارف کرایا جائے گا

کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری

وزیراعظم کے اجلاس میں‌فیصلوں کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہےکہ وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ میرا بچہ الرٹ ایپلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کردیا جائے تاکہ میں براہ راست اپنے بچوں سے آگاہ رہوں‌، اس اقدام سے کسی بھی واقعے میں بچے کی برآمدگی اور کیس پر پیش رفت کے سلسلے میں نظر رکھی جا سکے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی، نا خوش گوار واقعات کی تحقیقات میں بڑی کام یابی ملی ہے، اس کام یابی سے ایسے مکروہ فعل میں ملوث دیگر ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم نے امید کا اظہار کیا کہ اس ایپلی کیشن کے استعمال سے ایسے بھیانک واقعات میں بہت زیادہ کمی آجائے گی

 

ذرائع کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ بچوں سے متعلق واقعات کو معاشرتی وجوہ کے سبب سامنے نہیں لایا جاتا، تاہم موجودہ حکومت معصوم بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔انھوں نے کہا ایسے مکروہ اور بھیانک جرائم میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی

Leave a reply