لاہور : وزیراعظم عمران خان نے واپڈا کے ملازمین کو مستقل کرنے کے احکام دے دیئے ، اطلاعات کے مطابق اس فیصلے کے بعد ملازمین بہت زیادہ خوش ہیں اور وزیراعظم کے لیے دعائیں بھی کررہے ہیں. وزیراعظم پاکستان کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر پیپکو نے کمپنیوں سے اہل ملازمین کی فہرست طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو میں مجموعی طور پر چار ہزار آٹھ سو چونتیس ملازمین کنٹریکٹ پر تعینات ہیں، چار سال قبل ملازمین کو ایک سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا تھا۔ سابق دور حکومت میں کنٹریکٹ میں توسیع ہوتی رہی لیکن مستقل کرنے کا فیصلہ نہ ہو سکا ،کمپنیوں کو آج ہی ملازمین کی فہرستیں ارسال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جس کے بعد وزارت پاور ڈویژن ملازمین کی مستقلی کے احکامات جاری کرے گی۔