اسلام آباد:اللہ نوازشریف کو صحت و تندرستی سے نوازے، بیمارہیں، اچھےاندازسے پیش آئیں،عمران خان کی ہدایت اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے معاملے پر نرف مؤقف رکھنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ نواز شریف بیمار ہیں ان کی صحت وتندرستی کے لیے دعا کریں اور ان کے بارے میں اچھی گفتگو اور مہذبانہ انداز اختیار کریں وہ بیمار ہیں ان کے بارے میں اچھی زبان استعمال کریں
نوازشریف کے معاملات حکومت کی رضامندی سے طئے ہورہے ہیں،نعیم الحق نے حقیقت سے پردہ ہٹا دیا
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی صحت یا علاج پر کوئی سیاست نہیں کریں گے، پہلے دن سے مؤقف ہے کہ سیاست کو انسانی صحت سے الگ رکھا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ادارے آزاد ہیں، قومی احتساب بیورو (نیب) کے کہنے پر نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، نیب کی سفارش پر ہی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا، ہم اداروں کی آزادی و خودمختاری پر یقین رکھتے ہیں۔
اسے کہتے ہیں تبدیلی ،تعلیمی اداروں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استمعال پرپابندی عائد کردی گئی
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آزادی مارچ سے متعلق معاملات مذاکراتی کمیٹی دیکھ رہی ہے، مذاکرات کے دوران سخت بیانات دینے سے گریز کریں،ملکی معیشت میں استحکام آچکا، اب اپنے منشور پر مکمل عملدرآمد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
عمران خان تے باجوہ نے بھارتیاں دےدل تے قرار لٹ لئے،بھارت میں زلزلہ طاری ،نوجوت سدھو
خیال رہے کہ نواز شریف کے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے وزارت داخلہ کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ایک باضابطہ درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ قوی امکان ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب وہ ہمیشہ کےلیے ملک چھوڑ جائیں گے