کسان خوشحال،پاکستان خوشحال:کسانوں کی پیدوارمیں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:کسان خوشحال،پاکستان خوشحال:کسانوں کی پیدوارمیں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسانوں کی پیدوار میں اضافہ، فصلوں کے مناسب دام اور مارکیٹ تک رسائی حکومت کی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق کسانوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹونٹ میں کہا کہ آج کے دن اپنے چھوٹے کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کا عزم کرتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ کسان کو فصل کی جائز قیمت اور منڈی تک رسائی دلائیں گے جبکہ احساس پروگرام کے تحت کسانوں کے لیے صحت کارڈ کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کے بچوں کو احساس پروگرام کے ذریعے سکالرشپس بھی دیں گے۔

Comments are closed.