اسلام آباد:دنیا سن لے اور جن کو نہیں پتا ان کوبتا دیں کہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔جس کے دل میں اسلام کی قدر نہیں ہمارے دل میں اس کے لیے قدر نہیں ،ہمارے پاس اسلام کے علاوہ اور ہے کیا؟اگراہم دین اسلام کی حفاظث نہ کرسکے توپھرہماری زندگیوںکا کیا فائدہ ، ان خیالات کااظہاروزیراعظم عمران خان نے آج ایک اہم اجلاس میںپارٹی رہنماوںکوہدایات دیتے ہوئے کیا ،
پاکستان کا سخت ردعمل :ناروے حکومت نے پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم…
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، عمران خان نے ناروے میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو او آئی سی سے فوری رابطے کی ہدایت کردی، عمران خان نے کہا کہ وزیر خارجہ او آئی سی میں پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کریں۔
اسلام آباد کی خوشبو،جستجوکاہرکوئی دیوانہ ، پہلے مولانا اب سراج الحق ،نظرکرسی…
واضح رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کی جانب سے سخت ردِ عمل کے بعد ناروے حکومت بھی اقدامات پر مجبور ہو گئی ہے۔پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کے احکامات کے ساتھ ناروے حکومت نے ایسے واقعات کی روک تھام کو بھی لازمی قرار دے دیا ہے۔ ناروے کے سفیر نے کہا ہے کہ ناروے حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کو سختی سے نامنظور کرتی ہے۔
ڈوریں پھرتی رہیں،گردنیں کٹتی رہیں،7 سالہ بچے کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی
یاد رہے کہ چند دن قبل ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کی گئی تھی، جس پر گزشتہ روز پاکستان نے ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے مذموم واقعے کی شدید مذمت اور احتجاج کیا۔