وزیراعظم شہبازشریف نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، ملکی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع

0
55

اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف نے حکومتی اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس آج (پیر کو) طلب کرلیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پرغورہوگا اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس آج شام 6 بجےوزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں تینوں مسلح افواج کی قیادت بھی شریک ہوگی۔ہنگامی اجلاس میں وزرائے اعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں حکومت کے تمام اتحادی بھی شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کمراٹ میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو با حفاظت طور پر نکال لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران مجھے بتایا گیا کہ کمراٹ میں سیلاب میں پھنسے لوگوں بشمول طالبِعلموں کو الحمداللّہ با حفاظت طور پر نکال لیا گیا ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مزیدکہا کہ گزشتہ روز جیسے ہی یہ میرے علم میں لایا گیاتو میں نے تمام تر وسائل استعمال کرکے ان کے ریسکیو کی ہدایت کی تھی، پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے پر پاک آرمی سمیت تمام اہلکار شاباشی کے مستحق ہیں۔

Leave a reply