اسلام آباد:وزیراعظم صاحب قدم بڑھائیں ہم تمہارے ساتھ ہیں:ایم کیوایم قیادت کی عمران خان سے ملاقات:شکریہ بھی ادا کیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے ملاقات کی اور کراچی و حیدر آباد میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز مختص کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں متعلقہ حلقوں کے مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ امور پر گفتگو کی گئی۔ایم کیو ایم وفد نے حیدر آباد میں یونیورسٹی کے لیے فنڈز مختص کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ایم کیو ایم نے کراچی،حیدر آباد میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز مختص کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

ادھر ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم کے موقف کی نہ صرف تعریف کی بلکہ اس موقع اس عزم کااظہارکیا کہ جناب وزیراعظم صاحب آپ کے قومی اوردلیرانہ موقف پرہم تہمارے ساتھ ہیں آپ ہر محاذ پرہمیں اپنے ساتھ پائیں گے

Shares: