آج وزیر اعظم پاکستان قوم سے خطاب کریںگے
آج وزیر اعظم پاکستان عمران خان قوم سے خطاب کریںگے.کشمیر پر بھارت کے معانداندانہ رویے ، خصوصی حیثیت کو ختم کرنے.کے بعد کشمید ہ حالات اور لائن آ ف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ جیسے اہم ایشو پر بات کریں گے.
تفصیلات کے مطابق . آج وزیر اعظم پاکستان عمران خان قوم سے خطاب کریںگے.کشمیر پر بھارت کے معانداندانہ رویے ، خصوصی حیثیت کو ختم کرنے.کے بعد کشمید ہ حالات اور لائن آ ف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ جیسے اہم ایشو پر بات کریں گے.مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں پیش کیے جانے اور دنیا بھر میں کشمیر یوں کی آواز سنی جارہی ہے پاکستان کی یہ ایک سفارتی فتح تصور کی جارہی ہے.
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کے اس اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے کا پُرامن حل چاہتے ہیں، نہتے کشمیریوں کی آواز آج اعلیٰ ترین فورم پر سنی گئی ہے، اجلاس پاکستانی وزیر خارجہ کے خط پر طلب کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں پر ظلم و جبر کیا جارہاہے، کشمیریوں کو قید کیا جا سکتا ہے لیکن ان کی آواز نہیں دبائی جا سکتی۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز سب سے بڑے بین الاقوامی فورم پر سنی گئی ہے، پاکستان نے یہ کوشش مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے کی ہے اور یہ مسئلے کے حل تک جاری رہے گی۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کے آج کے اجلاس بھارتی مؤقف کی نفی ہوئی ہے کہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت بھارت کی جانب سے یکطرفہ بدلنے کے معاملے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا تھا۔