کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی وزیراعظم کے کل کے دورہ کراچی سے بہت پریشان دکھائی دے رہی ہی ، وزیراعظم کے دورہ میں اہم فیصلوں سے پیپلرپارٹی کو کیا دھچکے لگیں گے پہلے ہی سوچنا شروع کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کراچی آ مد کے بعد گورنر ہائوس میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے

مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 77 واں دن،مظالم رکے نہیں، کشمیری تھکے نہیں،آزادی کی جنگ جاری

ذرائع کے مطابق سندھ میں وفاق کے تعاون سے جاری منصوبوں پر بھی وزیراعظم عمران خان بریفنگ لیں گے۔ اور بزنس کمیونٹی سمیت پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سے علیحدہ ملاقات بھی کرینگے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم کراچی کو صاف ستھرا شہربنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اہم اعلان کریں گے

اگرآپ کو رونا نہیں‌آتا تو پھرماں کی محبت کا یہ واقعہ ضرور پڑھ لیں‌

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم بننے کے بعد عمران خان نے کراچی کا اپنا پہلا ایک روزہ دورہ 16 ستمبر کو کیا تھا، انھوں نے دورے کا آغاز مزارِ قائد پر حاضری سے کیا، انھوں نے مزارِ قائد پر فاتحہ خوانی کی اور گل دستہ بھی رکھا جب کہ انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے تھے۔

37 اضلاع میں 36 وبائی امراض‌، نیا فیصلہ آگیا

Shares: