صبر، محنت اور پارٹی وفاداری کام آگئی ، اسد عمر پر کپتان پھر مہربان ، خبروں نے تہلکہ مچادیا

0
109

اسلام آباد:صبر، محنت اور پارٹی وفاداری کام آگئی ، اسد عمر پر کپتان پھر مہربان ، خبروں نے تہلکہ مچادیا ، اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کو تبدیل کرنے اور اسد عمر کو دوبارہ کابینہ میں لینے کا عندیہ دے دیا۔

سچ پوچھیں تو صباقمر بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں‌، کمال کی اداکارہ ہیں ، کبریٰ‌خان حمایت میں بول پڑیں

ذرائع کےمطابق آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے دورہ امریکہ پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا، جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مسئلہ کشمیر پر حکومتی سفارتکاری سے آگاہ کیا۔

آو مل کر ڈینگی کا مقابلہ کریں‌ ، کھلاڑی اور اداکاروں‌ کا ڈینگی کے خلاف اتحاد

وزیراعظم کی صدارت میں‌ ہونے والے اجلاس کی اندر کی کہانی اس وقت دلچسپ صورت حال اختیار کرگئی جب پارٹی ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے شکایات کی کہ وزراء ہمیں ملاقات کیلئے وقت بھی نہیں دیتے۔ْ حلقوں میں عوامی دباؤ ہے لیکن نہ تو کوئی کام ہورہے ہیں اور نہ ہی ہماری بات سنی جارہی ہے۔

پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا

ارکان اسمبلی کی آہ وبکا کو وزیراعظم سن کر برداشت نہ کرسکے . یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم نے وزراء کو اراکین کے شکوے دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن وزراء کی کارکردگی ٹھیک نہیں انہیں تبدیل کررہا ہوں۔ اراکین کے تحفظات سننے کیلئے خود ملاقاتیں کروں گا۔

Comments are closed.

Leave a reply