وزیراعظم دومسلم برادرملکوں کی صلح کروانے گئے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

0
27

اسلام آباد: وزیراعظم دو اسلامی برادرملکوں کے درمیان صلح کروانے گئے ہیں، یہ مشن نیک نیتی پر مبنی ہے اس کے فوائد پوری عالم اسلام کو پہنچیں گے ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ ایران خلیجی خطے میں امن وسلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا 70 واں روز، نظام زندگی مفلوج،ظلم وتشدد جاری

وزیراعظم کے دورہ ایران کےمتعلق وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کچھ تفصیلات بھی دی ہیں جس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ دورہ ایران خلیجی خطے میں امن وسلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔


ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم کا کردارامت مسلمہ اور دنیا کی طرف سے اعتماد کا مظہر ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم دنیا میں نیا، پرعزم، باوقار، روشن پاکستان متعارف کرا رہے ہیں۔https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1183262680066510848?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1183262680066510848&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Ffirdous-ashiq-awan-says-prime-ministers-visit-to-iran-will-be-a-precursor-to-peace-and-security-in-the-gulf-region%2F

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریرعالمی مدبر مسلم رہنما کا خطاب تھا، وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ایران اور سعودی عرب اپنے معاملات خود حل کریں اور کسی دوسری قوت کو موقع نہ دیں کہ وہ اس خطے میں آکر بدمعاشی کرے

فرانس اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے خطرے میں‌؟

 

 

Leave a reply