وزیراعظم کی اہلیہ خاتون اول کرونا وائرس سے صحت یاب ہوگئیں

کینیڈا :وزیراعظم کی اہلیہ خاتون اول کرونا وائرس سے صحت یاب ہوگئیں ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس میں مبتلا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو صحتیاب ہو گئیں۔

چند روز قبل کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ صوفی ٹروڈو کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے باعث انہوں نے خود کو آئسولیشن میں رکھ لیا تھا اور ان کی وجہ سے جسٹن ٹروڈو نے بھی خود کو محدود کر لیا تھا۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر کینیڈین خاتون اول نے خوشخبری سنائی ہے کہ انہیں کورونا وائرس سے نجات مل گئی ہے اور وہ صحتیاب ہو گئی ہیں۔انہوں نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ مجھے میرے ڈاکٹر اور اوٹاوا پبلک ہیلتھ کی جانب سے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے اور اب میں اچھا محسوس کر رہی ہوں۔

کینیڈین خاتون اول نے تہہ دل سے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کورونا وائرس کی لپیٹ میں نہ صرف عام افراد ہیں بلکہ مشہور شخصیات میں بھی اس کی شکایت پائی جا رہی ہے۔

Comments are closed.