وزیراعظم کاورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،دورہ اورخطاب تاریخی ہوگا

0
38

اسلام آباد:وزیراعظم کاورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،دورہ اورخطاب تاریخی ہوگا،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کاورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ،دورہ اورخطاب تاریخی ہوگا،اس کانفرنس میں عالمی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 21 تا 24 جنوری 2020 کو ڈیوس سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیراعظم عمران خان اورمشیر خزانہ حفیظ شیخ 20 جنوری کو ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلئے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستانی معیشت پر فورم میں بات چیت کریں گے۔عمران خان فورم کی سائیڈلائن پرمختلف اداروں اور کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

Leave a reply