کامیاب دورہ لاہورکے بعد وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے

کراچی :کامیاب دورہ لاہورکے بعد وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے،اطلاعات کے مطابق کامیاب دورہ لاہور کے بعد وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔جہاں وہ سندھ خصوصا کراچی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات بھی ہوگی جس میں دونوں شخصیات سندھ کے حوالے سے پائے جانے والے اشکالات کا جائزہ لیں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ ، گورنرسندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ ائیرپورٹ پروزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ذرائع کےمطابق وزیراعظم گورنرسندھ اور وزیراعلی سندھ اور آئی جی سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس مو قع پر وزیر اعظم کو کراچی پیکج سمیت وفاقی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی،وزیراعظم گورنر کے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کراچی میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ واپسی سے قبل شوکت خانم ہسپتال کے فنڈ ریزنگ پروگرام میں بھی شرکت کریں گے

Comments are closed.