وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان بھی بیگانے ہوگئے

0
40

اسلام آباد:وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان بھی بیگانے ہوگئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے خاموشی سے ورلڈ بینک کی نوکری کے لیے درخواست دے دی ہے

اس حوالے سے معروف صحافی سلیم صافی کہتے ہیں‌ کہ ” اعظم خان(المعروف ڈپٹی وزیراعظم) نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان جن کا عمران خان کے ہر فیصلے میں بنیادی کردار تھا ‘نے اپنے لئے ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے پوسٹنگ کی سمری خاموشی کے ساتھ منظور کرالی۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟

 

سلیم صافی نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ اب وزیراعظم کے بہت قریبی بھی ان کے ساتھ دغا کرجائیں گے اور وزیراعظم دیکھتے رہ جائیں‌گے

یاد رہے کہ اس سے قبل اکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ 24 اراکین اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں انصار الاسلام کی موجودگی پر پولیس اہلکاروں کی طرف سے آپریشن کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد منتقل ہوئے۔ سندھ ہاوس کے دونوں دروازوں کو مکمل بند کیا گیا، سندھ ہاوس کے حوالے سے انتظامیہ اور پولیس نے سر جوڑ لئے۔

12 اراکین اسمبلی کے نام سامنے آ گئے

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 12 اراکین قومی اسمبلی کے نام سامنے آ گئے ہیں۔

سندھ ہاؤس میں موجود پی ٹی آئی اراکین اسمبلی میں فیصل آباد سے راجہ ریاض، نواب شیر وسیر، مظفر گڑھ سے باسط سلطان بخاری، پشاور سے نور عالم خان، ملتان سے رانا قاسم نون، وجیہہ اکرم، احمد حسین ڈیہڑ، بہاولنگر سے غفار خان وٹو، راجن پور سے ریاض مزاری، ڈی جی خان سے خواجہ شیراز، حیدر آباد سے نزہت پٹھان، تھر سے رمیش کمار شامل ہیں۔

Leave a reply