اسلام آباد : میاں محمد نواز شریف کے علاج معالجہ میں حکومت تمام تروسائل استعمال میں لائے گی ،میاں صاحب جہاں چاہیں ان کا علاج کروایا جائے ،عمران خآن نے نواز شریف کی صحت کےحوالےسے رپورٹ طلب کرلی۔

موجودہ وزیراعظم نے سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی نوازشریف کی فیملی سے رابطہ کیاجائے اور نوازشریف پاکستان میں جہاں چاہیں علاج کی بہترین سہولت فراہم کی جائے۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم نے نوازشریف کی صحتیابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت کی تفصیلات طلب کی ہیں اور ہدایت دی ہیں۔

یاد رہے سروسز اسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بہترہونے لگی ، میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسرمحمودایاز کاکہناہے نواز شریف کے مزید بلڈ ٹیسٹ کرائے ہیں،رپورٹ آئے گی تو پلیٹ لیٹس کا پتہ چلےگا، پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات کا جائزہ لے رہےہیں۔

Shares: