کرونا وائرس نےشہزادوں کو بھی نہ چھوڑا، شہزادہ چارلس بھی کرونا وائرس کے شکارہوگئے

0
42

لندن:کرونا وائرس نےشہزادوں کو بھی نہ چھوڑا، شہزادہ چارلس بھی کرونا وائرس کے شکارہوگئے،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس نے سب تفریقیں ختم کرتے ہوئے امیر،غریب ، بادشاہ ، رعایا ، حاکم اورمحکوم سب کو اپنی لپیٹ میں‌لے لیا ہے ،

باغی ٹی وی کےمطابق برطانوی شہزادہ چارلس بھی کووڈ 19 کے شکارہوگئے ہیں جو کہ ایک کرونا وائرس کی ایک خطرناک قسم ہے، برطانوی حکام نے اس بات کی تصدیق کردی ہے،ادھرذرائع کےمطابق شہزادہ چارلس اس وقت انتہائی نگہداشت میں رہ رہے ہیں اور ان کا علاج معالجہ جاری ہے،

یاد رہے کہ اس وقت دنیا بھرمیں کروناوائرس سے ہلاک ہونےوالوں کی تعداد 19 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے اوراس وائرس سے متاثرہونے والوں کی تعداد سوا 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1030 ہوچکی ہے، آٹھ پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں ، اور30 سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ باقی کا علاج جاری ہے

Leave a reply