سکول کا پرنسپل خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار

کوریا کے آنیانگ نامی شہر میں ایک ایلیمنٹری سکول کے پرنسپل کو خواتین کے باتھ روم میں خفیہ کیمرہ نصب کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس 57 سالہ پرنسپل سے اس معاملے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پرنسپل پر الزام ہے کہ اس نے خواتین کے باتھ روم کے اندر ایک ٹوائلٹ کے قریب دو سے چار سینٹی میٹر لمبا کیمرہ نصب کیا تھا۔

مبینہ طور پر سکول کے ایک استاد نے خفیہ کیمرہ دریافت کیا اور اس کی اطلاع اسکول کے حکام کو دی۔ اطلاع ملنے پر سکول پہنچنے والے پولیس اہلکاروں کو تفتیش سے معلوم ہوا کہ اصل میں پرنسپل نے ہی وہ خفیہ کیمرہ نصب کیا تھا۔

ابتدائی تفتیش میں مبینہ طور پر پرنسپل نے کیمرہ لگانے کا اعتراف کر لیا ہے لیکن وہ اس چیز پر بضد ہے کہ اس کا کوئی جنسی ارادہ نہیں تھا۔

پولیس نے کہا ہے کہ وہ کیمرے کا ڈیجیٹل فرانزک تجزیہ کر رہے ہیں صوبے کے تعلیمی بورڈ کے مطابق انہوں نے پرنسپل کو ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ہے اور وہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر چکے ہیں۔

قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ ہنی مون پر گئے نوجوان نے مہنگا موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا تھا واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں مہنگے موبائل فون کے چکر میں نوجوان نے اپنی بیوی فروخت کر دی انڈیا نیوز کے مطابق اوڈیشہ کے 17 سالہ نوجوان کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی نوجوان کی بیوی کی عمر 26 برس تھی، شادی کے بعد نوجوان اپنی بیوی کو ہنی مون کے لئے دوسرے شہر لے کر گیا جہاں اس نے اپنی بیوی کو ایک لاکھ اسی ہزار میں فروخت کر دیا، نوجوان نے جس شخص کو بیوی فروخت کی اسکا تعلق راجھستان سے بتایا جا رہا ہے اور اسکی عمر 55 برس ہے، نوجوان نے بیوی بیچنے کے بعد پیسے لئے ایک موبائل فون خریدا اور باقی رقم کھانے پینے و دیگر سرگرمیوں میں خرچ کر دی-

جب بیوی کو بیچنے کے بعد وہ گھر واپس آیا تو اس کے خاندان والوں نے بیوی کے بارے میں پوچھا تو اس نے جواب دیا کہ وہ کسی اور کے ساتھ چلی گئی ہے اور میں نے اسے چھوڑ دیا، نوجوان کے گھر والوں نے یقین کرتے ہوئے اسکی بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا، پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد کاروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا تو پتہ چلا کہ اس نے اس عورت کو خریدا ہے،اور وہ عورت اپنی مرضی سے بھاگ کر نہیں گئی بلکہ اس کو اس کے شوہر نے فروخت کر دیا ہے ، اس دوران ملزم نے پولیس کے ساتھ مذاحمت بھی کی اور کہا کہ ہم نے خاتون کو خریدا ہے پیسے دیئے ہیں، تا ہم پولیس نے خاتون کو برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا بعد ازاں اس کے شوہر کو بھی گرفتار کر لیا،بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا ہے، عدالت کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گی-

Comments are closed.