بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ پرینتی چوپڑا جو کہ پریکانکا چوپڑا کی کزن بھی ہیں ان کی شادی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور 24 ستمبر کو وہ راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں. کہا جا رہا ہے کہ شادی ریاست راجستھان کے شہر اُدے پور میں ہو رہی ہے اور اس میں راگھوو چڈھا ہوٹل لیک پیلس سے ہوٹل لیلا پیلس تک اپنی بارات کشتی پر لے کر جائیں گے۔پرینیتی اور راگھوو کی شادی کی مذہبی رسومات اتوار کی دوپہر تین بجے ہوں گی جبکہ محفل موسیقی 90 کی دہائی کے گانوں پر مشتمل ہوگی۔اس جوڑے کی شادی میں شریک مہمانوں کے لیے پنجابی کھانوں کے ساتھ ساتھ راجستھانی پکوان بھی پیش کیے جائیں گے جبکہ شادی کے مقام کو سجانے کے لیے کولکتہ اور نئی دہلی سے خصوصی سفید پھول بھی منگوا لیے گئے ہیں۔
”شادی میں پرینتی کے بہت ہی قریبی دوست اور رشتہ دار شامل ہوں گے” ، دیکھنا یہ ہے کہ بالی وڈ سے ان کی شادی میں کون کون شامل ہوتا ہے یا کس کس کو اداکارہ نے دعوت دی ہے. یاد رہے کہ رواں برس ہی دونوں کی ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئیں اور پھر انہوں نے منگنی کر لی اب ان کی شادی دھوم دھام سے کی جا رہی ہے. اداکارہ انتہائی خوش ہیں،