پرینیتی چوپڑا 34 سال کی ہو گئیں

0
62

بالی وڈ کی چلبلی اداکارہ پرینیتی چوپڑا 34 برس کی ہو گئیں ہیں اگرچہ وہ ہائی پروفائل اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی اسٹارڈم کے احساس کو اپنے عاجزانہ رویہ پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ وہ فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ ورسٹائل اداکاراؤں میں سے ایک ہیں. انہوں نے ہسی تو پھنسی، گول مال اگین اور میری پیاری بندو جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے. ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں فلم فیئر اور نیشنل فلم ایوارڈز دئیے جا چکے ہیں. پرینیتی 2013 میں فوربس انڈیا کی 100 مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوئیں۔2022 میں پرینیتی چوپڑا نے کلرز ٹی وی پر ریئلٹی شو ہنرباز دیش کی شان کو جج کر کے ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھا۔ پرینیتی چوپڑا

نےمانچسٹر بزنس اسکول سے بزنس، فنانس اور اکنامکس میں ٹرپل آنرز کی ڈگری حاصل کی. پرینتی چوپڑا کا شمار بالی وڈ کی ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے شائقین اور ناقدین دونوں سے داد وصول کی. پرینیتی چوپڑا کئی برینڈز کی ایمبیسیڈر بھی ہیں. اداکارہ جہاں بہت اچھی اداکاری کرتی ہیں وہیں وہ بہترین گلوکارہ بھی ہیں انہوں نے گلوکاری کا آغاز میری پیاری بندو سے "مانا کے ہم یار نہیں” سے کیا،انہیں اس گیت کو گانے کے بعد بہت پذیرائی ملی اس کے بعد انہوں نے تیری مٹی سمیت کئی دوسرے گانے گائے ہیں۔اداکارہ 34 سال کی ہونے کا جشن منا رہی ہیں.

Leave a reply