ہندی فلم انڈسٹری پر تو جیسے زوال ہی آگیا ہے ، اس سال جتنی بھی اور جس بھی اداکار کی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ان کو شائقین کی جانب سے رد کر دیا گیا ہے ، یہاں تک کہ اس سال عامر خان اور اکشے کمار کی فلمیں بھی باکس آفس پر پٹ گئیں. تاہم صرف کارتک آریان اور عالیہ بھٹ جیسے اداکاروں نے باکس آفس پر راج کیا ہے. اس وقت ہندوستان میں جتنی بھی فلمیں بن رہی ہیں ان میں زیادہ تر سائوتھ کی بننے والی فلموں کا ری میک ہیں. اسی چیز کو دیکھتے ہوئے شاید ہندوستانی فنکار بھی سائوتھ کی فلمیں کرنے لگے ہیں اور جو فنکار صرف ہندی فلموںکی حد تک
محدود تھے اب وہ بھی سائوتھ کی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں. ایسی ہی خواہش حال ہی میں پرینیتی چوپڑا نے اپنے ایک انٹرویو میں کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ سائوتھ کی فلموں میں کام کریں. سائوتھ میں بہت زبردست کام ہو رہا ہے ، میں تو سائوتھ کے اچھے سکرپٹتلاش کررہی ہوں ، اچھا سکرپٹ، ڈائریکٹر ملاتو فورا ہاں کردوں گی بلکہ انہوںنے تو مذاق میں یہ بھی کہہ دیا کہ کوئی اگر کسی سائوتھ کے فلم میکر جو جانتا ہے تو میری سفارش کریں دیں تاکہ مجھے کام ملے اور میں سائوتھ کی فلموں میں کام کرنے کا شوق پورا کروں .